۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ناصر كنعاني

حوزہ/ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان دہشت گردانہ حملوں میں نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

منگل کی صبح صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی فوج کے اڈے پر دہشت گرد حملہ ہوا جس میں 23 فوجی جاں بحق ہوئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی عوام، حکومت اور فوج کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران ان کے اس غم میں برابر کا شریک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .